فیصل آباد: خواتین کے سامنے نازیبا حرکات کرنیوالا ملزم پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار

فیصل آباد میں گلی میں کھڑے ہو کر نازیبا حرکت کر کے خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق خواتین کو ہراساں کرنے کا واقعہ 29 ستمبر کو پیش آیا تھا۔ ویڈیو وائرل ہونے پر 10 اکتوبر کو مقدمہ درج کیا گیا جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تو اس نے اپنے ساتھی کے ہمراہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ مقابلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزم مدعیہ کا رشتہ دار ہے۔ گھریلو جھگڑے کی بناء پر پولیس کو اطلاع دینے پر ملزم نے خاتون کو دھمکیاں دیتے ہوئے نازیبا حرکت کی، گرفتار ملزم کے خلاف مزاحمت اور پولیس مقابلے کا دوسرا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
Load/Hide Comments




