اسلام آباد میں ریڈ الرٹ، پولیس کی بھاری نفری تعینات
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریڈ الرٹ کرتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تمام چوک چوراہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
ذرائع کے مطابق تمام ایس پی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دفعہ 144 کیخلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کسی بھی جگہ بینرز یا ہجوم نظر آنے پر فوری کارروائی کی ہدایت ہے، شہر کے داخلی راستوں پر بھاری نفری پہنچادی گئی۔
ذرائع کے مطابق ریڈ زون میں بھی غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ بند کردیا گیا ہے، حساس عمارتوں پر رینجرز بھی تعینات کردی گئی۔
Load/Hide Comments




