احسن اقبال نے شکریہ پی ٹی آئی کہہ دیا

احسن اقبال نے شکریہ پی ٹی آئی کہہ دیا

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ضد اور انا کو ترجیح دینے پر پی ٹی آئی کو شکریہ کہہ دیا۔

ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی پسندیدہ اقدامات نہیں، لیکن آئین ان کی اجازت دیتا ہے، انہیں غیر آئینی قرار دینا درست نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی ملک کے لیے چیلنج بن چکی تھی، لانگ مارچ دہشت گردوں کو محفوظ گزرگاہ فراہم کرنے کا ذریعہ بن رہا تھا۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے مذاکرات سے معاملات حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی، مگر پی ٹی آئی نے ایک بار پھر سیاسی تدبر پر ضد اور انا کو ترجیح دےکر اپنی آخری پناہ گاہ اور حکومت بھی گنوا دی۔ شکریہ پی ٹی آئی!



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں