اٹک: لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر آیا پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ،پولیس

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

اٹک میں لانگ مارچ کے پیش نظر ڈیوٹی پر آیا پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا، حسن ابدال میں خصوصی ڈیوٹی پر تعینات فیصل آباد کا رہائشی یاسین ڈوگر جاں بحق ہوا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف اضلاع سے ڈیوٹی کے لیے آنے والے پولیس اہلکاروں کی واپسی کا شیڈول جاری کردیا گیا، بعض اضلاع کے پولیس جوانوں کو صبح 8 بجے روانگی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کردی گئی۔

پولیس اہلکاروں کی اپنے اپنے اضلاع میں واپسی کا عمل کل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں