ایل او سی پر بھارتی جانب سے بہہ کر پاکستان آنے والی بارودی سرنگ پھٹنے سے 4 نوجوان شہید
ایل او سی پر بھارتی جانب سے بہہ کر پاکستان آنے والی بارودی سرنگ پھٹنے سے 4 نوجوان شہید ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بارودی سرنگ پھٹنے کا حادثہ پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے قریب گاؤں مہنڈلہ مدارپور میں پیش آیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوجوان گاؤں کے قریب چشمے کے پانی کی پائپ لائن کی مرمت کےلیے گئے تھے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شہدا کی شناخت فیضان صغیر، اشتیاق، عاصم رفیق، وقاص شریف کے ناموں سےہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نوجوانوں کے پہنچتے ہی زوردار دھماکا ہوا اور چاروں نوجوان موقع پر ہی شہید ہوگئے۔
Load/Hide Comments




