سینیٹر کامران مرتضیٰ کی مبینہ پولیس مقابلوں کےحالیہ واقعات سے متعلق تحریک سینیٹ میں جمع

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے مبینہ پولیس مقابلوں کے حالیہ واقعات سے متعلق تحریک سینیٹ میں جمع کروادی۔
کامران مرتضیٰ نے کہا کہ اسلام آباد میں لائبہ اعجاز کیس کا مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوا، ملتان میں 15سال کے یتیم بچے کے قتل کا ملزم بھی بہاولپور میں پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
تحریک میں کہا گیا کہ پاکستان میں محکمہ پولیس کو گہرے ساختی، سیاسی، انتظامی مسائل کا سامنا ہے، یہ مسائل قانون کی حکمرانی اور عوامی اعتماد کو کمزور کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments




