پنجاب حکومت کے 4 افسران کے تبادلے، احکامات جاری

پنجاب حکومت کے 4 افسران کے تبادلے، احکامات جاری

پنجاب حکومت نے 4 افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل کا تبادلہ کرکے سیکریٹری یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس تعینات کردیا گیا۔ 

علی جان خان سیکریٹری اسکول ایجوکیشن تعینات کردیے گئے ہیں۔ 

مدثر ریاض کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ فضل الرحمان کو ممبر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ تعینات کر دیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں