گجرات: بھائی کے قتل کے الزام میں بھائی گرفتار

گجرات کے علاقے دولت نگر میں قتل کے الزام میں اُس کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھائی کو قتل کرنے کے ارادے سے وطن آنے والے ملزم کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا، تاہم وہ قتل کی واردات کے بعد روپوش ہوگیا اور تدفین تاخیر سے کرنے کا اصرار کرتا رہا تاکہ وطن واپسی ظاہر کرسکے۔
ڈی پی او گجرات کے مطابق پولیس نے مہارت کے ساتھ قتل سے پہلے کی سی سی ٹی وی نکالی تو قاتل کوئی اور نہیں بھائی ہی نکلا۔
پولیس کے مطابق قتل کی اطلاع پر ملزم نے خود کو بیرون ملک ظاہر کیا، تاہم سی سی ٹی وی فوٹیجز اور تکنیکی شواہد کی مدد سے ملزم تک پہنچے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر قتل زمین کے تنازع اور گھریلو ناچاقی پر کیا گیا جس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
Load/Hide Comments




