میرے بیان پر عظمیٰ بخاری شرمندگی محسوس کر رہی ہیں تو یہ ان کی چوائس ہے، حنا پرویز بٹ

حنا پرویز بٹ : فائل فوٹو
حنا پرویز بٹ : فائل فوٹو 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ میری کسی بات یا ایکشن سے کبھی وزیر اعلیٰ یا پنجاب حکومت کو شرمندگی نہیں ہوئی، اگر عظمیٰ بخاری خود کوئی شرمندگی محسوس کر رہی ہیں تو یہ ان کی چوائس ہے۔

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے حنا پرویز بٹ  نے کہا کہ میں نے بیان میں کہا یہ مریم نواز کی حکومت ہے اس میں فوری انصاف ملتا ہے، یہ میری ذاتی رائے تھی، اس پر پروپیگنڈا کرنا غیر ضروری تھا، یہ ایک عام شہری کے تاثرات تھے جسے وہ بیان کرتا ہے، میں نے وزیر اعلیٰ، پنجاب حکومت اور کسی ادارے پر الزام نہیں لگایا۔

حنا پرویز بٹ نے  کہا کہ میری ساتھی عظمیٰ بخاری نے کہا میرے بیان سے حکومت یا انہیں شرمندگی ہوئی، میں احترام کے ساتھ ان کی اس بات سے اختلاف کرتی ہوں، میرے خیال میں سوشل میڈیا پر میرے کسی بیان پر کسی کو شرمندہ نہیں ہونا چاہیے، عظمیٰ بخاری حکومتی ترجمان ہیں، انھوں نے حکومتی پالیسی کو بیان کیا جو اچھی بات ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ جو لوگ مجرموں کا دفاع کر رہے ہیں وہ ان فیملیز سے نہیں ملتے جن کے بچوں کی لاشیں بری حالت میں ملتی ہیں، جس کے دل میں انسانیت ہے اس کو جب ملتان کے وسیم کی خبر ملی ہوگی تو اس پر کیا گزری ہوگی؟ 



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں