کراچی: لیاقت آباد میں تیز دھار آلے کے وار سے خاتون جاں بحق

کراچی کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبر میں گھر میں تیز دھار آلے کے وار سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق خاتون ذہنی مریضہ تھی اور ادویات استمعال کرتی تھی، جس نے اپنے ہاتھ کی نبض کئی جگہ سے کاٹ لی تھی۔
خاتون کا شوہر روزگار کے سلسلے میں بیرونِ ملک مقیم ہے۔
دوسری جانب خاتون کے بھائی عبداللّٰہ نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ میں بہن کے گھر آیا تو دروازے پر تالا لگا ہوا تھا، جب میں تالا توڑ کر گھر کے اندر داخل ہوا تو وہاں بہن کی لاش پڑی ہوئی تھی۔
عبداللّٰہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بہن کو اس کے دوست نے تیز دھار آلے سے قتل کیا ہے۔
خاتون کے بھائی کے مطابق بہن کے بچوں نے بتایا کہ مبین آیا ہوا تھا جبکہ میری بہن کا شوہر بیرونِ ملک گیا ہوا ہے۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش جاری ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments




