جے آئی ٹی تشکیل پر سندھ حکومت کے شکر گزار ہیں: والد میر رضا

نوجوان تاجر میر رضا کے والد میر حسین نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ایک بیان میں میر حسین نے کہا کہ وہ جے آئی ٹی بنانے پر سندھ حکومت کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے این سی سی آئی اے سے ارسلان منظور کو جے آئی ٹی میں شامل کرنے کا میڈیا سے پتہ چلا۔
میر حسین نے یہ بھی کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کوئی ایسا افسر آئے جس نے پہلے اس کیس پر کام نہ کیا ہو۔
ان کے مطابق اس کیس میں ارسلان منظور خودکشی کے بیانیے کو لے کر چل رہے ہیں۔
Load/Hide Comments




