محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا کی گاڑیاں غیر مجاز افراد کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف

محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا کی گاڑیاں غیر مجاز افراد کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف

محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کی گاڑیاں غیر مجاز افراد کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، گزشتہ 15 برسوں کے دوران سیکڑوں گاڑیاں مختلف محکموں کو استعمال کے لیے دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق صوبائی محکمہ ایکسائز نے غیر مجاز افراد سے گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے، اس کےلیے ایکسائز افسران اور دیگر متعلقہ آفیسرز کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔

مراسلے میں ڈی جی ایکسائز خیبر پختونخوا نے کہا کہ غیر مجاز افراد سے گاڑیاں واپس لی جائیں، فیصلے کے تحت تمام الاٹ شدہ گاڑیاں صرف اصل الاٹیز ہی استعمال کریں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ روڈ چیکنگ میں الاٹمنٹ کی تصدیق کےلیے ایکسائز ویئر ہاؤس سے رابطہ کیا جائے، افسران ذاتی طور پر مہم کی نگرانی کریں، روزانہ پیشرفت رپورٹ جمع کروائیں۔

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ محکمہ ایکسائز قانونی طور پر گاڑیاں دوسرے محکموں کو الاٹ کرتا ہے۔ ایکسائز اسکواڈز کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں، گاڑی مجاز شخص کے علاوہ کوئی اور استعمال کر رہا ہے توضبط کی جائے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں