مظفرآباد: جیپ کھائی میں گر گئی، بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

مظفرآباد: جیپ کھائی میں گر گئی، بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

مظفرآباد میں مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے 2 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق مسافر جیپ کنڈر کے علاقے سے نواحی گاؤں جارہی تھی کہ شکر پٹیاں کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری۔

ریسکیو عملے اور مقامی افراد نے موقع پر جاں بحق 4 افراد اور 3 زخمیوں کو نکال کر اسپتال پہنچایا، جہاں تینوں زخمی بھی دم توڑ گئے۔

ریسکیو کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی جیپ پر گھاس بھی لادھی گئی تھی، حادثہ ممکنہ طور پر سڑک کی خرابی اور گاڑی کی فٹنس صحیح نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں