پاکستانی حدود سے تائیوانی پروازوں پر پابندی نہیں لگائی گئی: سی اے اے ذرائع

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ذرائع کی جانب سے تائیوانی پروازوں کے پاکستانی حدود سے گزرنے کے معاملے پر وضاحت سامنے آ گئی۔
سی اے اے کے ذرائع نے کہا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی حدود سے تائیوان کی پروازوں پر پابندی نہیں لگائی۔
ذرائع سی اے اے کے مطابق پاکستانی فضائی حدود میں صرف بھارتی ایئر لائنز کے طیاروں پر پابندی ہے۔
سی اے اے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان نے تائیوان کے طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی نہیں لگائی، تائیوان کی کسی پرواز یا جہاز کی پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے پر پابندی نہیں ہے۔
ذرائع سی اے اے نے بتایا ہے کہ پابندی لگائی ہو تو لازمی طور نوٹم جاری ہوتا ہے۔
سی اے اے کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزارتِ خارجہ کے حکام نے بھی سی اے اے اور پی اے اے سے رابطہ کر کے معلومات حاصل کیں۔
Load/Hide Comments




