پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہے، وزیرِ داخلہ آئیں، ہاؤس کو بریف کریں: بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہے، وزیرِ داخلہ آئیں اور اس ہاؤس کو بریف کریں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ کے پاس جو طاقت ہے آپ اسے استعمال کرنا شروع کریں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو فعال کردار کی ذمے داری اٹھانا پڑے گی، آپ نے فنانس کمیٹی میں نہیں بیٹھنا، اس سے پارلیمان کے کردار میں کمزوری ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمان طاقت ور ہے تو ہم سب طاقت ور ہیں، حکومت کی ذمے داریاں ہیں، اسے ذمے داریاں پوری کرنی چاہئیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر پارلیمان کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں تو اپنے ارکان کو کمیٹی میں بٹھائیں، ہم الیکٹرول ریفارمز پر کمیٹی بناتے ہیں، اپوزیشن شریک نہ ہو تو کیا فائدہ۔
Load/Hide Comments




