لوگ پنجاب میں بہتر زندگی اور بہتر روزگار کیلئے آتے ہیں: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز---اسکرین گریپ
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—اسکرین گریپ

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ لوگ پنجاب میں بہتر زندگی اور بہتر روزگار کے لیے آتے ہیں۔

لاہور میں اسٹروک کارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اتنی بڑی آبادی کے حامل صوبے کی وزراتِ اعلیٰ آسان نہیں ہوتی ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ اسٹروک کے علاج میں استعمال ہونے والا انجیکشن غریب مریضوں کی پہنچ سے باہر ہے، جس کی قیمت 3 لاکھ روپے ہے جبکہ اسٹروک سینٹرز میں یہ انجیکشن مریضوں کو مفت فراہم کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو ڈاکٹر، نرسز اور اسٹاف اس اسٹروک پروگرام میں کام کر رہے ہیں ان کو شاباش ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی نے کہا ہے کہ لاہور میں جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور سرگودھا میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنایا ہے جبکہ لاہور ہی میں کینسر اسپتال بھی جلد فعال ہو جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں