پاکستانی ایئر پورٹس پر مسافروں کی سہولت اولین ترجیح بنائی جائے، وزیراعظم

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی ایئر پورٹس پر مسافروں کی سہولت اولین ترجیح بنائی جائے۔ 

ایئر پورٹس کی توسیع اور مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرنے سے متعلق اجلاس وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا۔ 

اس موقع پر شہباز شریف نے لاہور اور کراچی ائیر پورٹس کے ماسٹر پلان کے تحت توسیع کی منظوری دی اور توسیعی منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ 

وزیرِ اعظم نے توسیعی منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ توسیعی منصوبوں اور سہولتوں  کو بہترین بنانے کیلئے اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ ایئر پورٹس پر سفری سہولیات بہتر بنانے کیلئے بین الاقوامی اداروں کی خدمات لی جائیں، مسافروں کو سہولت فراہم کرنے والے افسران و عملے کو سروس ڈلیوری کی تربیت دی جائے۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ ہوائی اڈوں پر موجود مختلف اداروں کے درمیان روابط کو مزید بہتر بنایا جائے۔ مسافروں کی سہولت کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے، کھانے پینے کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں