بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل آئی تھی جس میں ڈاکٹر عارف خان اور ڈاکٹر محمد علی شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے ہمراہ پیرا میڈیکل اسٹاف بھی موجود تھا۔

جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ میڈیکل ٹیم نے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا الگ الگ طبی معائنہ کیا۔

ذرائع کے مطابق طبی معائنے کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات بھی ہوئی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر بشریٰ بی بی اور بانی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔

 جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا مکمل طبی معائنہ کیا، فالو اپ کے دوران دونوں کے کچھ ضروری ٹیسٹ کیے گئے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں