جناح اسپتال کراچی میں بجلی کا مسئلہ 36 گھنٹے گزرنے کے باوجود حل نہ ہو سکا، متعدد آپریشنز متاثر

اسکرین گریب
اسکرین گریب

جناح اسپتال کراچی میں بجلی کا مسئلہ 36 گھنٹے گزرنے کے باوجود حل نہیں ہو سکا، بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کے باعث ایم آر آئی اور پیٹ اسکین کے آپریشنز بھی متاثر ہوئے ہیں۔

 گائنی وارڈ اور نوزائیدہ بچوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ این آئی سی یو سمیت دیگر متاثرہ جگہوں کو جنریٹرز کے ذریعے بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق کل ایڈمنسٹریٹو بلاک سمیت کئی جگہوں پر بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں بجلی کا فالٹ گزشتہ 36 گھنٹوں سے برقرار ہے جس کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں اندرونی نوعیت کے فالٹ کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہے، اس فالٹ کا کےالیکٹرک کے انفرااسٹرکچر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کےالیکٹرک کا عملہ اندرونی فالٹس کی درستگی میں معاونت کے لیے اسپتال انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں