سیالکوٹ: سوشل میڈیا انفلوئنسر کی مہندی تقریب میں بھگدڑ، 1 شخص جاں بحق، 14 افراد شدید زخمی

اسکرین گریب/ ایکس
اسکرین گریب/ ایکس 

پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں مہندی کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے ایک شخص جاں بحق اور 14 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق سوشل میڈیا انفلوئنسر کی مہندی کی تقریب ڈسکہ روڈ پر واقع اسٹیڈیم میں ہو رہی تھی۔ 

تقریب میں انعامی قرعہ اندازی بھی ہونی تھی۔ جس کی وجہ سے اسٹیڈیم کے باہر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

 گیٹ کھلتے ہی اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 14 افراد شدید زخمی ہوگئے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں