اسکردو، میاں، بیوی اور 2 بچوں کا قتل، 10 مشکوک افراد زیر حراست
اسکردو میں میاں بیوی اور 2 بچوں کے قتل کے الزام میں 10 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
مقتول جوڑے نے 7 سال پہلے کراچی میں پسند کی شادی کی تھی، شادی کے بعد لڑکا اپنے آبائی شہر اسکردو منتقل ہوگیا تھا۔
اسکردو میں قتل کی واردات کے بعد پولیس مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے، ڈی آئی جی بلتستان ریجن آصف اقبال مہمند کے مطابق پولیس اب تک 10 مشکوک افراد کوحراست میں لے چکی ہے۔
2019 میں کراچی میں پسند کرنے کے بعد دونوں اسکردو منتقل ہوگئے تھے، لڑکے کا تعلق اسکردو سے جبکہ بیوی کا تعلق پاراچنار سے تھا۔
پوسٹمارٹم کے بعد مقتولین کی تدفین اسکردو میں کردی گئی تھی، گذشتہ روز میاں بیوی اور 2 بچوں کو تیز دھارآلے سے قتل کردیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments




