پاکستان اور سوڈان کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹس پر ویزا فری سہولت کا معاہدہ
پاکستان اور سوڈان کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹس پر ویزا فری سہولت کا معاہدہ طے پا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور سوڈان کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل بابکر سمرہ مصطفیٰ علی نے معاہدے پر دستخط کیے، معاہدے کے تحت پاکستان اور سوڈان کے سرکاری و سفارتی پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری کی سہولت ہوگی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ معاہدہ پاکستان اور سوڈان کے دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، ویزا فری سہولت سے پاکستان اور سوڈان کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط اور وفود کے تبادلے مزید آسان ہوں گے، دونوں ممالک کے درمیان سرکاری سطح پر روابط اور باہمی تعاون کے فروغ کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
سوڈانی وزیر داخلہ نے کہا کہ معاہدے سے پاکستان اور سوڈان کے درمیان دوستانہ تعلقات اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔
Load/Hide Comments




