راولپنڈی: گھر سے ربیعہ احسن نامی خاتون کی لاش برآمد

راولپنڈی اڈیالہ روڈ گلشن آباد میں گھر سے خاتون کی لاش ملی ہے، جس کی شناخت ربیعہ احسن کی نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مقتولہ کے شوہر احسن کو حراست میں لیا گیا ہے، تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔
سی پی او راولپنڈی کے مطابق موقع سے اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ دیگر شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون کی موت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں ہیں۔
Load/Hide Comments




