اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود بندر کو فائرنگ کر کے مار دیا گیا

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود بندر کو بالآخر وائلڈ لائف حکام نے فائرنگ کر کے مار دیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق 2 روز قبل ایک آوارہ بندر اچانک ایئرپورٹ کی عمارت کے اندر دیکھا گیا تھا جو سیلنگ پر آزادانہ گھوم رہا تھا۔
ایئرپورٹ انتظامیہ نے فوری طور پر بندر کو پکڑنے کے لیے وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کیا تھا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق وائلڈ لائف حکام نے ایئرپورٹ پر پہنچ کر بندر کو قابو میں کرنے کی کوشش کے دوران اسے فائرنگ کر کے مار دیا۔
Load/Hide Comments




