رینجرز اہلکار کو گاڑی کے نیچے کچلنے کے مقدمے میں نامزد ملزم ہاشم عباسی نئے کیس میں گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

رینجرز اہلکار کو گاڑی کے نیچے کچلنے کے مقدمے میں نامزد ملزم ہاشم عباسی کو  نئے کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔ تھانا ترنول میں درج مقدمے میں نامزد ملزم ہاشم عباسی کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا نے ملزم ہاشم عباسی کا ریمانڈ منظور کیا، تفتیشی افسر نے ملزم کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

 مقدمہ 5 اکتوبر 2024 کو تھانا ترنول میں درج کیا گیا تھا، تفتیشی افسر کے مطابق ملزم ہاشم عباسی کو تتیمہ بیان کے روشنی میں گرفتار کیا گیا، مقدمے میں تقریباً 300 سے 350 ملزمان نامزد ہیں۔

وکیل صفائی نے مؤقف اپنایا کہ ملزم کو گزشتہ رات گھر سے اٹھایا گیا، مقدمے سے ڈسچارج کیا جائے۔

تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ مقدمے میں لگائی گئی دفعات سنگین نوعیت کی ہیں جن کی تفصیلی تفتیش درکار ہے، تفتیش اور برآمدگی ابھی باقی ہے اور تفتیش کے لیے مناسب موقع دینا قانونی حق ہے، ملزم ہاشم عباسی کو 12 نومبر کو دوبارہ پیش کیا جائے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں