این ڈی ایم اے کا ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 12 گھنٹوں کیلئے بارش کا الرٹ جاری

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے متعلق آئندہ 12 گھنٹے کے لیے الرٹ جاری کردیا ہے۔ 

اسلام آباد سے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) کی جانب سے  جاری الرٹ کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق خطہ پوٹھوہار، مری اور گلیات میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔ جبکہ نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، خانیوال، فیصل آباد میں رات کے اوقات میں دھند اور اسموگ کا امکان ہے۔ 

این ای او سی کے مطابق ملتان، کوٹ ادو اور بہاولپور سمیت ملحقہ علاقوں میں رات کے اوقات میں دھند اور اسموگ کا امکان ہے۔ جبکہ دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 

ہری پور، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور صوابی میں بھی بارش کا امکان ہے۔ خیبر، اورکزئی، کرم، ہنگو، لکی مروت، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں تیز ہوا اور بارش کا امکان ہے۔ 

 این ای او سی کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد سمیت بالائی اضلاع میں بھی موسلادھار بارش متوقع ہے۔  

این ای او سی کے مطابق پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے والے شہری احتیاطی تدابیر اختیار اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں