چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی چین جانے والے 25 جوڈیشل افسران سے ملاقات

فوٹو: پی آئی ڈی
فوٹو: پی آئی ڈی 

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے چین جانے والے 25 جوڈیشل افسران سے ملاقات کی ہے۔ چین روانگی سے قبل ملاقات میں خصوصی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ آپ چین میں پاکستان کی عدلیہ کے سفیر ہوں گے۔ عدلیہ کے وقار، اقدار اور پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ دور دراز، پسماندہ، بےامنی سے متاثرہ علاقوں میں خدمات انجام دینے والے افسران کو خراجِ تحسین مشکل حالات میں ان کی خدمات کا اعتراف اور حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ چین کے عدالتی طریقۂ کار، جدید ٹیکنالوجی، کیس مینجمنٹ نظام کا بغور جائزہ لیں، چین میں ایسے عدالتی طریقوں کی نشاندہی کریں جو پاکستان میں انصاف کی فراہمی بہتر بنا سکیں۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ تربیت کا مقصد بہترین کارکردگی والے افسران کو پیشہ ورانہ ترقی، بین الاقوامی تجربے کے مواقع دینا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ⁠بین الاقوامی تجربے سے مقدمات کی سماعت، عدالتی انتظام، کیس مینجمنٹ کے جدید طریقے سیکھنے کا موقع ملے گا۔ میرٹ، محنت کی حوصلہ افزائی سے ضلعی عدلیہ کی کارکردگی، ادارہ جاتی استعداد بڑھے گی۔

سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل افسران کا پہلا وفد 18 نومبر سے یکم دسمبر تک نیشنل ججز کالج آف چائنا کے تربیتی پروگرام میں شریک ہوگا۔  افسران کا انتخاب متعلقہ ہائی کورٹس کی مشاورت سے کارکردگی اور خدمات کی بنیاد پر ہوا۔

وفد میں چاروں صوبوں، اسلام آباد، آزاد کشمیر، جی بی گلگت بلتستان، سپریم کورٹ، وفاقی عدالتی اکیڈمی کے افسران شامل ہیں۔ پاکستانی وفد چینی سینئر ججز اور قانونی ماہرین کے ساتھ علمی و پیشہ ورانہ نشستوں میں شریک ہوگا۔

یہ دورہ پاکستانی سپریم کورٹ اور چین کی سپریم پیپلز کورٹ کی مفاہمتی یادداشت کے تحت ہوگا۔ ضلعی عدلیہ کے پہلے وفد کی شرکت سے تربیت، تجربات کے تبادلے، عوام دوست نظامِ انصاف کے فروغ میں مدد ملے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں