رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پاکستانی برآمدات سوا 11 ارب سے زائد کی بلند سطح پر پہنچ گئیں

رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پاکستانی برآمدات سوا 11 ارب سے زائد کی بلند سطح پر پہنچ گئیں

مالی سال 27-2026ء کے پہلے 4 ماہ میں پاکستانی برآمدات 11 ارب 37 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں یہ اعداد و شمار 8 اعشاریہ 8 فیصد زیادہ ہیں۔

گزشتہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پاکستان کی برآمدات 10 ارب 40 کروڑ ڈالر تھیں، جو رواں مالی سال کے اسی عرصے میں بڑھ کر 11 ارب 37 کروڑ ڈالر ہو گئیں۔

ماہرین کے مطابق قومی سطح پر معاشی استحکام کے لیے مشترکہ کاوشوں کے مثبت نتائج اور سرمایہ کاروں کے اعتماد اور اقتصادی سرگرمیوں میں بہتری کے آثار نظر آنے لگے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں