نیپرا میں پاور ڈویژن کی 3 روپے 4 پیسے فی یونٹ یکساں اضافے کی درخواست جمع
وفاقی حکومت نے 3 ماہ کیلئے 3 اعشاریہ 4 روپے فی یونٹ یکساں فیول ایڈجسٹمنٹ کی اجازت مانگ لی ہے۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پاور ڈویژن نے درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرادی گئی ہے۔
پاور ڈویژن نے اکتوبر سے دسمبر تک 3 روپے 4 پیسے فی یونٹ یکساں اضافے کی درخواست جمع کرا دی ہے، اس سے قبل 3 ماہ کےلیے فیول ایڈجسٹمنٹ کو 83 پیسے فی یونٹ تک محدود رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
نیپرا کے مطابق درخواست کی سماعت 2 دسمبر کو کی جائے گی، یہ ریٹ ستمبر 2026ء کے فیول ایڈجسٹمنٹ کے مقابلے 67 پیسے فی یونٹ زیادہ بنتا ہے۔
نیپرا کے مطابق بجلی پر 3 اعشاریہ 4 روپے فی یونٹ یکساں ریٹ فارورڈ لکنگ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے طور پر ہوگا۔
نیپرا کے مطابق اکتوبر کے لیے ریفرنس ریٹ کے اوپر 2 اعشاریہ 88 روپے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا تھا، نومبر 2026ء کے لیے اضافی فیول ایڈجسٹمنٹ کا تخمینہ 92 پیسے فی یونٹ لگایا گیا ہے۔
دسمبر کے لیے اضافی فیول ایڈجسٹمنٹ کا تخمینہ 5 اعشاریہ 13 روپے فی یونٹ ہے۔




