مولانا فضل الرحمان کے گھر کو سیل کرنے کی مذمت کرتے ہیں، ترجمان اپوزیشن اتحاد

ترجمان اپوزیشن اتحاد اخوانزادہ حسین یوسفزئی مولانافضل الرحمان کی رہائش گاہ گئے۔ جہاں جے یو آئی ممبران نے اخوانزادہ حسین یوسفزئی کو گھر سیل کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔
اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے گھر کو سیل کرنے کی مذمت کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان آئین کی بحالی کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔
ترجمان اپوزیشن اتحاد نے کہا تحریک تحفظ آئین پاکستان مولانا فضل الرحمان کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتی ہے، وزیراعظم خلائی مشن کی بات کر رہے تھے، زمین پر آکر دیکھیں یہاں کیا ہو رہا ہے۔
حسین یوسفزئی نے کہا کہ اسی گھر میں آصف علی زرداری بھی مولانا فضل الرحمان سے ملنے آتے تھے، یہ سب قومی اسمبلی کے ایوان میں قوم کا مقدمہ رکھنے کی وجہ سے ہوا۔
انھوں نے کہا کہ مولانا اسجد محمود کو گرفتار کیا گیا جو قابل مذمت ہے۔
Load/Hide Comments




