کوہلو: نامعلوم افراد کی 2 گاڑیوں پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی

جاندران کوہلو میں نامعلوم افراد نے دو گاڑیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمی افراد کو سول اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔
Load/Hide Comments




