راولپنڈی: بچوں کی لڑائی کے دوران خاتون کی فائرنگ، 1 خاتون جاں بحق دوسری زخمی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

راولپنڈی میں تھانہ دھمیال گرجا روڈ کے علاقے میں بچوں کی لڑائی کے دوران خاتون کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ گلی میں کھیلتے بچوں کی لڑائی سے شروع ہوا جو بڑوں تک جا پہنچا، ایک خاتون کی فائرنگ سے 2 خواتین زخمی ہوئیں جس میں سے ایک اسپتال میں دورانِ علاج چل بسی۔

پولیس نے فائرنگ کرنے والی خاتون کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا  ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں