پیٹرولیم ریلیف پر سبسڈی کی مد میں 52 ارب روپے جاری کیے جا چکے: شزا فاطمہ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ : فائل فوٹو
وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ : فائل فوٹو 

وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ریلیف پر سبسڈی کی مد میں 52 ارب روپے جاری کیے جا چکے، عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے تمام محکموں نے مل کر کام کیا۔

فیول سبسڈی اسکیم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ اب تک 10 کروڑ سے زائد فیول ٹوکن جاری ہو چکے ہیں، ایک کروڑ 84 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہو چکے ہیں۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، وزیراعظم نے تیل قیمتوں پر عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے مشکل فیصلے کیے، موٹر سائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں کے مالکان سبسڈی سے مستفید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا جدید ٹیکنالوجی کی طرف بڑھ رہی ہے، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ٹارگٹڈ سبسڈی دی گئی، کوشش کی گئی کہ عوام کے پیسے کا بہترین استعمال کیا جائے، ہر ممکن کوشش کی کہ عوام کو ریلیف کے حصول میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ ہر صوبے اور ہر قصبے میں یہ اسکیم کامیابی کے ساتھ چلتی رہی، پیٹرولیم ریلیف اسکیم کی کامیابی میں صوبوں نے بھرپور طریقے سے حصہ لیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں