مولانا فضل الرحمان کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل
اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ملتان فیصل سلیم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ہے۔
پشاور سے جاری بیان میں مولانا فضل الرحمان کے بھائی انجینئر ضیاء الرحمان نے کہا کہ مولانافضل الرحمان سے میری بات ہوئی ہے، وہ مکمل صحت مند ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملتان انتظامیہ کے اصرار پر مولانا کو معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔
انجینئر ضیاء الرحمان نے یہ بھی کہا کہ اسپتال میں مولانا کے ٹیسٹ کیے گئے، تمام ٹیسٹ نارمل ہیں، مولانا فضل الرحمان کو سفر کی تھکاوٹ کے سوا کوئی مسئلہ درپیش نہیں۔
Load/Hide Comments




