گوجرانوالہ: پیسے لوٹنے سے منع کرنے پر نوجوانوں نے شادی ہال کے ویٹر کو تشدد کرکے قتل کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پیسے لوٹنے سے منع کرنے پر نوجوانوں نے شادی ہال میں ویٹر پر مبینہ تشدد کیا جو دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے مبینہ تشدد سے ویٹر عقیل دم توڑ گیا، مقتول کے والد کی مدعیت میں تین نامزد اور 5 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

درج مقدمے کے متن کے مطابق دو روز قبل شادی ہال میں ملزمان پیسے لوٹ رہے تھے، ویٹر نے ملزمان کو شادی ہال سے باہر نکالا تو تکرار ہوئی۔ 

ملزمان آج شادی ہال آئے اور ویٹر پر تشدد کیا، جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں