ایک ہی لڑکے کو پسند کرنیوالی لڑکیوں کا بیچ سڑک جھگڑا، ایسی خبرآگئی کہ یقین کرنا مشکل

ایک ہی لڑکے کو پسند کرنیوالی لڑکیوں کا بیچ سڑک جھگڑا، ایسی خبرآگئی کہ یقین کرنا مشکل

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع باغپت میں دو نوجوان لڑکیوں نے ایک دوسرے کو مصروف سڑک پر اس وقت مکوں اور لاتوں کا نشانہ بنایا جب انھیں معلوم ہوا کہ وہ دونوں اپنے ساتھ سکول میں پڑھنے والے ایک ہی لڑکے کو پسند کرتی ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ منگل کو امیناگر سرائی ٹاؤن میں پیش آیا جو سنگوالی پولیس اسٹیشن کی حدود میں ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے تفتیش جاری ہے۔ سکول یونیفارم میں ملبوس لڑکیاں ایک دوسرے کو لاتوں اور مکوں سے مارنے کے ساتھ آپس میں بال پکڑ کر کھینچتی رہیں۔ اس دوران قریب سے گزرنے والوں نے انھیں الگ کرنے کی کوشش بھی کی۔ 

رپورٹ میں مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ لڑکیاں مقامی سکول کی دسویں جماعت کی طالبات ہیں اور لڑکا بھی اسی سکول  میں میٹرک کا طالب علم ہے۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں