بولان کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر فائرنگ،ڈرائیور زخمی

بولان کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر فائرنگ،ڈرائیور زخمی

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس  پرفائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ٹرین کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی کہ بولان کے قریب  ٹریک  پر دھماکا ہوگیا جس کے بعد فائرنگ شروع ہو گئی،لیویز ذرائع کاکہنا ہے کہ  فائرنگ سے ٹرین ڈرائیور زخمی  ہو گیا۔اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، نامعلوم افراد اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس آج صبح 9بجے کوئٹہ سے روانہ ہوئی تھی،جعفر ایکسپریس 9بوگیوں پر مشتمل ہے،400سے زائد مسافر سوار ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں