پاکستانیوں پر امریکہ میں داخلے پر پابندی سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا: مارگریٹ میکلاؤڈ

پاکستانیوں پر امریکہ میں داخلے پر پابندی سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا: مارگریٹ میکلاؤڈ

واشنگٹن :امریکی وزارت خارجہ کی اردو کی ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا ہے کہ پاکستانیوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کو انٹرویو میں مارگریٹ میکلاؤڈ کا کہناتھاکہ صدر ٹرمپ نے 20 جنوری کو صدارتی حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت ویزا پروگرام پر ازسرنو نظرثانی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ فیصلے کا مقصد امریکا کو غیرملکی دہشت گردوں سے محفوظ رکھنا ہے، ویزا پابندیوں کیلئے مختلف ملکوں سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا جارہا ہے۔

مارگریٹ میکلاؤڈ کا کہناتھاکہ صدر ٹرمپ نے اسٹیٹ یونین سے خطاب میں پاکستان کے تعاون کو سراہا تھا، امریکا میں آباد پاکستانی معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ان کاکہناتھاکہ امریکا میں داخلے کی درخواست دینا ہو تو درخواست دہندہ کو تمام باتیں درست بتانی چاہئیں، غیر قانونی طور پر امریکا میں داخلے کی صورت میں سزا ملے گی۔ 

خیال رہے کہ امریکی میمو یا آرڈر میں 41 ممالک کے شہریوں پر ویزا پابندیاں لگ سکتی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں