ارسا کی تشکیل اور پانی سرٹیفکیٹ کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری ،7اپریل تک جواب طلب 

ارسا کی تشکیل اور پانی سرٹیفکیٹ کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری ،7اپریل تک جواب طلب 

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے ارسا کی تشکیل اور پانی سرٹیفکیٹ کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ارسا کی تشکیل اور پانی سرٹیفکیٹ کیخلاف درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، سینیٹر ضمیر گھمرو نے کہاکہ عدالت ارسا میں سندھ کے 2ممبر لازمی شامل کرنے کا حکم دے چکی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ غیرآئینی تشکیل کے باعث ارسا کے فیصلے غیرموثر ہیں،ارسا میں سندھ کے وفاقی رکن کی تقرری کیلئے عدالتی فیصلے پر عمل کیا جائے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ارسا کے جاری پانی کے سرٹیفکیٹ کالعدم قرار دیئے جائیں،عدالت نے وفاقی حکومت اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیئے،عدالت نے فریقین سے 7اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں