وزیراعلیٰ نے فلم انڈسٹری میں 2 ارب روپے کی گرانٹ تقسیم کرنے کی منظوری دیدی 

وزیراعلیٰ نے فلم انڈسٹری میں 2 ارب روپے کی گرانٹ تقسیم کرنے کی منظوری دیدی 

لاہور پنجاب حکومت نے فلم انڈسٹری کو پروموٹ کرنے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ملک کی فلم انڈسٹری میں 2 ارب روپے کی گرانٹ تقسیم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔مقبول ترین فلمیں بنانے والے فلم سازوں اور ہدایت کاروں کو رقم مل سکے گی جس کیلئے وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے فلم فنڈز ڈسٹریبیوشن کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

کمیٹی میں صوبائی وزیر انفارمیشن اینڈ کلچر عظمی بخاری، صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن شامل ہوں گے۔کمیٹی میں سیکرٹری انفارمیشن، سیکرٹری پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ بھی شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ فنڈز ان ہدایت کاروں اور فلم سازوں کو ملیں گے جنہوں نے پانچ سالوں میں کم از کم ایک فلم بنائی ہو جبکہ فنڈز کے حصول کے لئے ضروری ہوگا کہ فلم کا اسکرپٹ اور کاسٹ سے متعلق بھی تفصیلات بتائی جائیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں