پہلگام پر ہمیں بھی افسوس، مودی اسرائیل کا حامی اور اس کیساتھ کھڑا ہے: مولانا فضل الرحمان

پہلگام پر ہمیں بھی افسوس، مودی اسرائیل کا حامی اور اس کیساتھ کھڑا ہے: مولانا فضل الرحمان

لاہور:جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پہلگام پر اگر بھارت کو افسوس ہے تو ہمیں بھی ہے، مودی اسرائیل کا حامی ہے اور اس کیساتھ کھڑا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملے کی بھی ایک تاریخ ہے، نہتےلاہوریوں نے ان کو ڈنڈے مار مار کر بھگایا یہ بھی تاریخ ہے، اس بار مودی کو ماضی کے تمام واقعات بھلا دیں گے۔

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل کوئی ریاست نہیں، فلسطین پر زبردستی قبضہ کیا ہوا ہے، امریکا اس جبر اور ناجائز قبضہ کا ساتھ دے رہا ہے، فلسطینی محاذ جنگ پر ہیں اورقربانیاں دے رہے ہیں، اسرائیل جنگی مجرم ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، عالمی عدالت نے نیتن یاہو کو مجرم قرار دیکر گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں