شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف، اسپتال منتقل

شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف، اسپتال منتقل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی—فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف کے باعث جیل سے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس حوالے سے شاہ محمود قریشی کے وکیل کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خارجہ کو نمازِ فجر کے بعد پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کیا گیا ہے۔

وکیل نے بتایا کہ جیل انتظامیہ نے شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ کو بھی اطلاع دے دی ہے۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو گزشتہ برس 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ لاہور کے کوٹ لکھپت جیل میں زیرِ حراست ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں