اپر اور سینٹرل کرم کے قبائل کے مابین امن معاہدہ طے پاگیا

اپر اور سینٹرل کرم کے قبائل کے مابین امن معاہدہ طے پاگیا
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاراچنار  میں اپر اور سینٹرل کرم کے مختلف علاقوں کے قبائل کے مابین امن معاہدہ طے پاگیا۔

امن معاہدے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور فریقین کی عمائدین نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد کا کہنا تھا کہ فریقین کے مابین امن معاہدہ خوش آئند اقدام ہے، قیامِ امن کےلیے ضلع کرم میں یہ تیسرا امن معاہدہ ہے، مزید معاہدے کیے جارہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مختلف تنازعات پر جھگڑوں میں فریقین کے سیکڑوں افراد جاں بحق و زخمی ہو چکے ہیں۔

قبائلی عمائدین کے مطابق قیامِ امن میں حکومت کا ساتھ دیں گے اور بھرپور تعاون کریں گے۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں