17 سال قبل پسند کی شادی کرنیوالے میاں بیوی قتل

17 سال قبل پسند کی شادی کرنیوالے میاں بیوی قتل
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مردان میں 17 سال قبل پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مردان میں میاں بیوی کو مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہو گئے۔

مقتول خاتون نے 17 سال قبل گھر چھوڑ کر پسند کی شادی کی تھی، دونوں فیصل آباد میں رہنے لگے تھے۔

گزشتہ روز میاں بیوی گاؤں میں اپنے بھائی کے گھر آئے تھے، جہاں بیوی کے بھائیوں اور بھتیجوں نے فائرنگ کر دی تھی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں دونوں میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔

واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں