اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے رابطہ، ایران پر اسرائیلی حملوں پر اظہار تشویش

اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے رابطہ، ایران پر اسرائیلی حملوں پر اظہار تشویش
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ترک ہم منصب حاقان فدان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق گفتگو میں اسرائیل کے ایران پر حملوں سے پیدا شدہ صورتِ حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے  مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ 

ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کی تصدیق کی۔ 

ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ آئندہ ہفتے استنبول میں آئی سی وائی ایف کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ 

ذرائع کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کے اعزاز میں تقریب میں بھی وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی شرکت متوقع ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں