امریکا نے یوکرین سے دفاعی نظام مشرق وسطیٰ منتقل کردیئے

امریکا نے یوکرین سے دفاعی نظام مشرق وسطیٰ منتقل کردیئے
امریکا نے یوکرین سے دفاعی نظام مشرق وسطیٰ منتقل کردیئے

واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکا نے یوکرین سے دفاعی نظام مشرق وسطیٰ منتقل کردیئے۔ امریکی وزیردفاع کاکہنا ہے کہایران اور اسرائیل جنگ میں امریکی اہلکاروں اور مفادات کاتحفظ کیاجائے گا۔تفصیلات کے مطابق امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ٹی وی انٹرویومیں تصدیق کی ہے کہ امریکا نے یوکرین سے کچھ میزائل اور ڈرون دفاعی نظام مشرق وسطیٰ منتقل کیے ہیں تاکہ ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازع کے دوران خطے میں موجود امریکی اہلکاروں اور مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔ایک امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ ان سے بار بار پوچھا جا رہا تھا کہ کیا امریکا نے یوکرین سے کچھ دفاعی سسٹمز مشرق وسطیٰ منتقل کیے ہیں، تو ان کا جواب ہے: ’ہاں، ہم نے ایسا کیا ہے۔‘



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں