مجتبیٰ خامنہ ای کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ نیدرلینڈز سے منسلک ہونے کا انکشاف

مجتبیٰ خامنہ ای کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ نیدرلینڈز سے منسلک ہونے کا انکشاف
مجتبیٰ خامنہ ای کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ نیدرلینڈز سے منسلک ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (جنگ نیوز) ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر موجود اکاؤنٹ کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ تکنیکی طور پر نیدرلینڈ سے منسلک دکھائی دیتا ہے، جس نے سوشل میڈیا صارفین اور تجزیہ کاروں میں بحث چھیڑ دی ہے۔رپورٹ کے مطابق اکاؤنٹ اس وقت بنایا گیا جب ایران میں طویل عرصے سے انٹرنیٹ پابندیاں اور بلیک آؤٹ جاری تھے، جس کے باعث ممکنہ طور پر بیرونِ ملک سرور یا نیٹ ورک استعمال کیا گیا۔ اس وجہ سے اکاؤنٹ کی لوکیشن نیدرلینڈز ظاہر ہو رہی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال غیر معمولی نہیں کیونکہ ایران میں انٹرنیٹ سنسرشپ اور پابندیوں کے باعث سرکاری یا غیر سرکاری صارفین اکثر بیرونِ ملک سرورز، وی پی این یا پراکسی نیٹ ورکس کے ذریعے سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں