آزاد ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوکر پارٹی میں شمولیت کا آئینی حق استعمال کرچکے تھے: جسٹس جمال مندوخیل

آزاد ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوکر پارٹی میں شمولیت کا آئینی حق استعمال کرچکے تھے: جسٹس جمال مندوخیل
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ آزاد ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہو کر پارٹی میں شمولیت کا آئینی حق استعمال کر چکے تھے۔

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس کی سماعت ہوئی۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آئین نے 3 دن میں سیاسی جماعت میں شمولیت کا اختیار دیا ہے، کیا اکثریتی فیصلے میں آئین کی خلاف ورزی ہوئی ہے؟

عدالت میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ 11 ججز نے اکثریتی فیصلے میں ارکان کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو کالعدم قرار دے دیا ہے، سپریم کورٹ کے 11 ججوں نے تسلیم کیا کہ نشستیں پی ٹی آئی کو ملنی چاہئیں، فرق صرف تعداد کا ہے۔

سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے سوال کیا کہ ووٹ کا حق پیدائشی ہوتا ہے یا 18 سال کی عمر میں ملتا ہے؟

اس پر سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ووٹ شہری کا پیدائشی بنیادی حق ہے جس کے استعمال کے لیے 18 سال کی حد مقرر ہے۔

کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں