عظمیٰ بخاری کا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل

عظمیٰ بخاری کا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ گیلپ سروے خیبرپختونخوا میں 12سالہ جعلی تبدیلی کے منہ پر طمانچہ ہے۔

بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کے پی کی عوام پر جعلی انقلابی تقریروں اور جھوٹے فلسفوں کی حقیقت عیاں ہو گئی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ک خیبرپختونخوا کے 73 فیصد عوام نے گنڈاپور سرکار کو چارج شیٹ کیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا کی جو حالت ہے، اسے کسی سروے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل تک گیلپ سروے پر بھنگڑے ڈالنے والوں کو آج اپنے بارے میں آیا گیلپ سروے بُرا لگ رہا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے 71 فیصد عوام چاہتے ہیں کہ میگا پروجیکٹس میں کرپشن کی شفاف تحقیقات ہو جبکہ پی ٹی آئی کے اپنے ووٹرز نے تسلیم کیا ہے کہ کے پی میں ترقیاتی فنڈز کرپشن کی نذر ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور لوٹ مار ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین بن کر سامنے آئے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں