جنرل ساحر شمشاد کی پیپلز لبریشن آرمی کی 98ویں یومِ تاسیس کی تقریب میں شرکت

جنرل ساحر شمشاد کی پیپلز لبریشن آرمی کی 98ویں یومِ تاسیس کی تقریب میں شرکت
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98ویں یومِ تاسیس کی تقریب منعقد ہوئی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چینی عوام اور پیپلز لبریشن آرمی کے تمام رینکس کو مبارکباد پیش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چین کے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین کی شاندار ترقی کو سراہا۔ 

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چین کو علاقائی امن و سلامتی کیلئے مستحکم عنصر کے طور پر اجاگر کیا اور پاک چین پائیدار تعلق کو مزید مستحکم کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد نے پاکستان میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا اور سی پیک میں تعاون، دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں سول و عسکری حکام، کاروباری شخصیات اور سول سوسائٹی نے بھی شرکت کی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں